
لاہور، نسل در نسل حکمرانی کرنے والوں کا ملک پر قبضہ اور غلبہ ختم ہونے والا ہے،صاحبزادہ حامد رضا
الیکشن کے بعد ن لیگ تانگہ پارٹی بن جائے گی، دشمن سن لیں پاکستانی قوم خاکی وردی سے پیار کرتی ہے، کوئیٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ روکی جائے،ہزارہ برادری مسلسل ظلم اور دہشت گردی کا شکار ہے، چیئرمین سنی اتحاد کونسل
پیر 30 اپریل 2018 23:36
(جاری ہے)
حکومت کی قرضوں پر انحصار کی پالیسی نے پاکستان کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔
خود کفالت کے بغیر قومی ترقی کا خواب ادھورا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف سیاسی و دینی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی محتاجی قوم کا مقدر بنا دی ہے۔ احتساب عدالت کے فیصلے کا دن قریب آتے ہی نواز شریف کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ انتخابی معرکے کا اصل میدان پنجاب میں لگے گا۔ الیکشن 2018 سیاسی فرعونوں اور معاشی دہشت گردوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا۔ عوام اس بار ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرے گی۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مطالبہ کیا کہ صادق اور امین افراد پر مشتمل نگران سیٹ اپ لایا جائے۔ عوام کے مسائل حل کئے بغیر جمہوریت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا۔ صرف الیکشن کروانے کا نام جمہوریت نہیں۔ آئین میں عوام کو دیئے گئے حقوق کبھی پورے نہیں ہوئے۔ ایم ایم اے میں شامل نہیں ہوں گے۔ ایم ایم اے ن لیگ کی بی ٹیم ہے۔ الیکشن میں ن لیگ کے علاوہ ہر جماعت سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے دروازے کھلے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورو نانک برسی، بھارت نے سکھ یاتریوں کو آنے کی اجازت نہ دی
-
پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن 28 ستمبرکومنایا جائیگا
-
تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
-
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
-
کراچی‘ شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا گھر آگیا، اہلخانہ نے کیا بتایا
-
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘ مریم نواز
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.