پیپلزپارٹی نے نفرت پھیلائی، جواب 5 مئی کو لیاقت آباد میں دینگے،خالد مقبول

بلاول جائیں اور لیاری میں جلسہ کرکے دکھائیں،بلاول بھٹو جائیں اور لیاری میں جلسہ کرکے دکھائیں، راگ آپ نے چھیڑ دیا غزل بھی سننا پڑے گی،پی پی نے روٹی کپڑا مکان کا وعدہ کرکے گولی کفن اور قبرستان دیا ایم کیوایم(بہادرآباد)کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا پریس کانفر نس سے خطاب

منگل 1 مئی 2018 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) ایم کیوایم(بہادرآباد)کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے 5 مئی کو لیاقت آباد کے ٹنکی گرانڈ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے نفرتیں پھیلائیں اس کا جواب بھی لیاقت آباد میں ہی دیا جائے گا،بلاول بھٹو جائیں اور لیاری میں جلسہ کرکے دکھائیں، راگ آپ نے چھیڑ دیا غزل بھی سننا پڑے گی،پی پی نے روٹی کپڑا مکان کا وعدہ کرکے گولی کفن اور قبرستان دیا۔

منگل کو خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قیام کے بعد سے اس کا سیاسی نعرہ نفرت سے شروع ہوا جس نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا اور پاکستان اس سے آج تک باہر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیاقت آباد میں جلسے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سوچا تھا یہ لوگ مثبت سوچ لے کر آئیں گے لیکن پیپلزپارٹی کی باتیں دل جلانے والی تھیں جس کا جواب لیاقت آباد میں ہی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خالد مقبول صدیقی نے 5 مئی کو لیاقت آباد کے ٹنکی گرانڈ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راگ آپ نے چھیڑ دیا غزل بھی سننا پڑے گی، لیاقت آباد آپ کو جواب دے گا، جلسہ گاہ اور اس کی دیواریں جواب دیں گے، کوشش کی جارہی ہے کہ ہمیں جلسے کی اجازت نہ دی لیکن ہم 85 فیصد مینڈیٹ رکھتے ہیں تو اجازت بھی رکھتے ہیں، ہمیں کس سے اجازت لینی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھو دیش آپ کا ارادہ ہے، آپ کا دل پاکستان نہ کھپے کہتا ہے، سندھ کے شہری علاقوں کی 85 فیصد مینڈیٹ رکھنے والی جماعت کہتی ہے آپ کو آپ کے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آپ نے نفرتیں پھیلائیں اس کا جواب لیاقت آباد میں ہی دیا جائے گا، آپ ادھر ہم ادھر تم کے نعرے سے باز نہیں آئے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ نے لوٹ ہوئی دولت سے سینیٹ میں ایم پیز کو خریدا، روٹی کپڑا مکان کا وعدہ کیا، گولی کفن اور قبرستان دیا، اب طاقت کے بل بوتے پر مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، پی پی کو کبھی شہری علاقوں سے کوئی مینڈیٹ ملا۔ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ جب یہ شہر قائداعظم کی بہن کے ساتھ کھڑا تھا تو پی پی کا لیڈر کس طرف کھڑا تھا، آپ لوگوں نے 40 سے 45 سال میں پاکستان کو کیا دیا، کراچی والوں کو یاد ہے آپ کی پہلی حکومت آنے سے پہلے یہ شہر واقعی روشنیوں کا شہر تھا، پی پی والوں نے اردو کے خلاف بل پیش کیا، وسائل اور طاقت کو مہاجروں کے خلاف استعمال کیا، آپ اپنے جس دور کو سب سے سنہرا دور کہتے ہیں اس میں بھی آپ کو ایک سیٹ نہ ملی، کراچی آپ کو پہنچاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید ہم آپ کے علاقوں میں ایسے جلسے نہ کرپائیں کیونکہ ہمیں پتا ہے نفرت آپ کی پالیسی ہے لیکن آپ کو پتا ہے اردو بولنے والے محبت کرنے والے لوگ ہیں اس لیے آپ یہاں تک آگئے، بلاول لیاری میں جلسہ کیوں نہیں کرتی بلاول بھٹو جائیں اور لیاری میں جلسہ کرکے دکھائیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ کس حیثیت سے پی پی کے چیئرمین بنے ہوئے ہو، بھٹو فیملی کی جماعت پر قبضہ ہوگیا، کیا آپ پیپلز پارٹی کے قانون لیڈر ہیں، پی پی پر قبضہ گروپ قابض ہے۔

ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ تم نے کراچی کی مانگ خون سے بھری اور جو کچھ پکا قلعہ حیدرآباد میں کیا وہ نفرت کی بہت بڑی داستان ہے، آپ کی بدمعاشیوں پر اب نظر رکھنے کا وقت آگیا، لوٹ مار کا حساب لینے کا وقت آگیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو بھی ہوا، جتنا ہوا اسی ادوار میں ہوا جب مہاجروں کے پاس اختیار رہا، ایم کیوایم کے ادوار میں کام ہوا اور پیپلزپارٹی نے آکر اسے اجاڑا، آپ کی حکومت تو کرپشن کی وجہ سے برطرف ہوئی۔