Live Updates

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع جہلم ویلی (کل) چناری میں ممبر سازی کیمپ منعقد کریگی

بدھ 2 مئی 2018 16:30

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ضلع جہلم ویلی کی جانب سے 4مئی کو چناری کے مقام ممبر سازی کیمپ کا انقعاد کیا جا رہا ہے جس کے مہان خصوی مرکزی نائب صد ر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرامیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ ہونگے اور کیمپ کا افتتاح کرینگے بعد ازاں چناری میں پی ٹی آئی کے پبلک سیکریٹر یٹ کا افتتاح بھی کیا جائے گااس موقع پر مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے درجنوں کارکنان پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں شامل ہو نگے چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے نائب صدر امیدوار اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف میں نئے شامل کارکنان کو عزت احترام جائز مقام دینے کے ساتھ انکے حقوق کا بھر پور خیال رکھیں گے تحریک انصاف ایک نظریاتی تحریک اور نظریہ کا نام ہے تحریک انصاف کے کارکنان ووٹر سپورٹر کے لیے باعث فخر بات ہے کہ انکو عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چودھری جیسی کرپشن سے پاک قیادت میسر ہے عمران خان نے جو عوام میں شعور اگائی بیدار کرنے عوام کو اپنے حقوق لینے اپنے حق کے لیے لڑنے آواز بلند کرنے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہے وہ ناقابل فراموش قابل تحسین ہی.وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ بر سر اقتدار اور عمران خان وزیراعظم ہونگی.عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کرینگیآزادکشمیر میں.بھی انشاء اللہ تحریک انصاف ایک بڑی عوامی طاقت کے طور پر سامنے آئے گی بھاری مینڈیٹ کی کشتی میں سوراخ کسی وقت بھی ڈوب سکتی ہے آزادکشمیر مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکی �

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات