مقبوضہ کشمیر، کم عمرلڑکے کی شہادت پر پلوامہ ، شوپیاں کے اضلاع میں ہڑتال، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

جمعرات 3 مئی 2018 12:44

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کم عمر لڑکے محمد عمر کمہار کی شہادت پر آج پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں تمام دکانیں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے ۔ قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے دونوں اضلاع میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

نویں جماعت کا طالب علم محمد عمر بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع شوپیاں کے علاقے ترک ونگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوا تھا۔ قابض اہلکاروں کی فائرنگ سے 20سے زائد نوجوان زخمی ہو گئے تھے۔ دریں اثنا شہید طالب علم کو اپنے آبائی قبرستان میں سکول ورزی میںسپرک خاک کیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں شریک ہزاروں افراد نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ خواتین ، بچے خاص طور پر شہیدکے ساتھی طالب علم ان کے جسد خاکی پر گل پاشی کرتے رہے ۔