Live Updates

2013ء کے الیکشن میں بھی فوج نے ماضی کی طرح نواز شریف کی مدد کی۔ عمران خان کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مئی 2018 11:47

2013ء کے الیکشن میں بھی فوج نے ماضی کی طرح نواز شریف کی مدد کی۔ عمران خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کر انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ فوج نے ہمیشہ ہی نواز شریف کی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے نواز شریف کی مدد کی ہے ، فوج مسلسل نواز شریف کے ساتھ رہی ہے۔ 1990ء میں ایک غیر سیاسی شخص اور بزنس مین کو جنرل ضیا نے سیاستدان بنا دیا۔ 1990ء میں آئی جی آئی بنوائی ، آئی ایس آئی نے مہران بنک کا پیسہ دلوایا۔

آئی ایس آئی کے ڈی جی کی رپورٹ تھی سپریم کورٹ میں کہ ہم نے پیسے دئے لیکن عدلیہ نے نواز شریف کا دفاع کیا۔ لیکن کوئی کیس ہی نہ سنے، اس کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کب کا فارغ ہوا ہوتا ، فوج نے 1990ء میں اس کی مدد کی ۔ 1996ء میں بے نظیر کی حکومت گرائی ، اور پھر الیکشن میں فو ج نے نواز شریف کی پھر سے مدد کی۔

(جاری ہے)

2013ء کے الیکشن میں بھی فوج نے ان کی مدد کی ۔

عمران خان نے کہا کہ جب جوڈیشل کمیشن بنی تھی تو اس میں کہا گیا تھا رزلٹس کے وقت ریٹرننگ آفیسرز کو فوج نے گھیر لیا ، اور اندر ٹھپے لگ رہے تھے۔ کیا کبھی سنا ہے کہ رزلٹس آ رہے ہوں اور امیدواروں کو اندر نہ جانے دیا جائے۔ پنجاب میں بریگیڈئیر رانجھا نے ان کی مدد کی جسے بعد میں اینٹی کرپشن کا عہدہ ملا تاکہ وہ مزید ناجوائے کر سکے،اس میں کوئی شک نہیں کہ فوج نے پنجاب میں ان کی پوری طرح مدد کی ہے۔ عمران خان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات