Live Updates

مریم نواز نے 2018ء تو کیا 2108ء کا الیکشن لڑنے کا بھی فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مئی 2018 12:12

مریم نواز نے 2018ء تو کیا 2108ء کا الیکشن لڑنے کا بھی فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے عمران خان کے فوج اور نواز شریف پر عائد کیے جانے والے حالیہ الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ آپ انشاءالّلہ 2108 الیکشن کے بعد بھی یونہی روئیں گے۔ آج جن کی تعریفیں کر رہے ہیں اور جن سے آس لگا کے بیٹھے ہیں کل انھیں کو گالیاں دیں گے۔

(جاری ہے)

جس پر ایک ٹویٹر صارف نے مریم نواز کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ 2108ء یا 2018ء ؟ پلیز کنفرم کیجئیے گا۔
جس پر مریم نواز نے ایک مُسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ دونوں۔
مریم نواز کے اس ٹویٹ پر ایک ٹویٹر صارف نے ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میرٹ پر پڑھی ہوتیں تو 2108ء کی بجائے 2018ء لکھتی۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ایسا تو کبھی نہیں ہونے والا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات