
کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن نے اپنی شب و روز محنت کے بل بوتے پر برطانیہ میں سیاسی و سماجی طور پر بلند مقام حاصل کیا،تارکین وطن کمیونٹی ہمارے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے،
صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان کا برطانیہ کی لیبر پارٹی کے کونسلر وحید اکبر سے ملاقات میں اظہار
جمعہ 4 مئی 2018 16:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں آزادکشمیر اور پاکستان سے تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد آباد ہے ، جنہوں نے اس ملک میں اپنی محنت سے سیاسی و سماجی طور پر عزت و وقار کے کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے ۔
انہوں نے تارکین وطن کو پیشہ وارانہ کامیابی کو سراہا۔ صدر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پچھلے 70سالوں سے حل طلب چلا آرہا ہے جو تقسیم بر صغیر کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس تقسیم کو تسلیم نہیں کیا اور وہ اس کی سزااپنی طاقت کے بے جا استعمال سے ظاہر و بربریت کی صورت میں معصوم کشمیریوں کو دے رہا ہے جو غیر مسلح اور پرامن طور پر جدوجہد آزادی کے تحت اپنا حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں۔ صدر مسعود خان نے اس ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت کے اس پروپیگنڈے کو جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال کے ذریعے عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہو گا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خوفناک خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ مسئلہ ظاہر کر رہا ہے جو کسی طور پر درست نہ ہے یہ دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے کیونکہ کشمیری اس کے بنیادی فریق ہیں جنہیں مذاکرات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا ۔ صدر نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کئے جانے کے لئے تارکین وطن کمیونٹی کو متحد ہو کر کوشش کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے دوران تارکین وطن کمیونٹی کی جانب سے متفقہ موقف اپناتے ہوئے احتجاج کرنے پر ان کی تعریف کی۔ کونسلر وحید اکبر نے صدر کو کشمیر کے لوگوں کی آواز کو بین الاقوامی دنیا تک پہنچانے کے لئے تارکین وطن کمیونٹی کو مزید متحرک کئے جانے کی تعین دہانی کرائی۔ کونسل وحید اکبر لٹن کے لیگر یو وارڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.