حکومت میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے،کے ایچ یو جے

جمعہ 4 مئی 2018 20:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سیف الاسلام سیفی نے کہاہے کہ حکومت میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے بنایاگیا بل صحافتی تنظیموںکے رائے ساتھ نافذ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب کا صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے مشترکہ اجلاس میں کیا ،اجلاس میں پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان ،سینئر صحافی گوہر علی ،اور خیبر یونین آف جر نلسٹس کے سینئر نائب صدر عزیز بونیری نے شرکت کی ۔

اجلاس میں افغانستان میں حالیہ خود کش حملوں واقع کی رپورٹنگ کے دوران اپنے فرائض کے انجام دہی میں صحافیوں کی شہادت پر غم اور افسوس کا ظہار کرتے ہوئے شہید صحافیوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گزشتہ روز آزادی صھافت کی پرامن ریلی میں صحافیوںپر انتظامیہ اور پولیس کے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مذمت کی اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ،اجلاس میںاس خطے اور خصوصی طور پاکستان میں آزادی صحافت کو درپیش خطرات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے صحافیوں کے تحفظ کے لئے قوانین بنانے کا مطالبہ کیا ،اجلاس میں آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز بھی جس پر خیبر یونین آف جر نلسٹس کے صدر سیف الاسلام سیفی اور پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان نے دسخطی مہم کا فتتاح کیا ،اجلاس میں افغانستان کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے نو صحافیوں کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی گئی ۔