Live Updates

لاہور،جنرل جیلانی کی گود میں پلنے ضیاء الحق کے ہاتھ سے چوسنی پینے والے نواز شریف کوخلائی مخلوق نظر آرہی،اعجازاحمد چوہدری

نواز ، مریم اور شہباز شریف نے جھوٹ بو لنے کا پہاڑہ یاد کر رکھا ہے نام کینز بک آف ریکارڈ میں درج ہو نا چاہیے، سینئر رہنماتحریک انصاف

جمعہ 4 مئی 2018 23:17

لاہور،جنرل جیلانی کی گود میں پلنے  ضیاء الحق کے ہاتھ سے چوسنی پینے والے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ جنرل جیلانی کی گود میں پلنے والے اور ضیاء الحق کے ہاتھ سے چوسنی پی کر بڑے ہو نے والے نواز شریف کو آج خلائی مخلوق نظر آرہی ہے ، نواز شریف کے ڈکیٹٹر سے لیکر جموریت تک کے سفر سے قوم باخوبی آگاہ ہے یہ جھوٹ بول کر باشعور عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ، نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف نے جھوٹ بو لنے کا پہارہ یاد کر رکھا ہے ان کا نام کینز بک آف ریکارڈ میں درج ہو نا چاہیے ۔

وہ گزشتہ روز این اے 133کی یوسی 228کے علاقہ مخدوم آباد میں پارٹی رہنما امجد خان کے ہمراہ کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ا س موقع پر (ن) لیگ کے مقامی رہنما امجد سیا ل، رفیق گجر اور علی گجر نے اپنی برادری سمیت (ن) لیگ چھوڑ کرپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ شریف برادران نے لاہور کی عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیاہے ، آج بھی لاہورکے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہے ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنا یاگیاخود ان کو ایک کانٹا بھی چب جائے تو اپنا علاج کروانے لند ن چلے جاتے ہیں غریب اورعام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ن لیگ اندر سے کھو کھلی ہو چکی ہے نوا زشریف اور ڈرامے باز شو باز شریف اپنی ڈرامہ بازیوں سے گمراہ نہیں کر سکتے قوم با شعور ہوچکی ہے (ن) لیگ والوں کی عادت بن چکی ہے کہ جب بھی ان سے کر پشن کا حساب مانگا جائے تو یہ جمہوریت کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اب انکی کوئی ڈرامہ بازی کامیاب نہیں ہوگی ،لاہور سمیت پورا ملک تحر یک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی انشاء اللہ 2018میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ جنرل جیلانی کی گود میں پلنے والے اور ضیاء الحق کے ہاتھ سے چوسنی پی کر بڑے ہو نے والے نواز شریف کو آج خلائی مخلوق نظر آرہی ہے ، نواز شریف کے ڈکیٹٹر سے لیکر جموریت تک کے سفر سے قوم باخوبی آگاہ ہے یہ جھوٹ بول کر باشعور عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے ، نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف نے جھوٹ بو لنے کا پہارہ یاد کر رکھا ہے ان کا نام کینز بک آف ریکارڈ میں درج ہو نا چاہیے ۔

وہ گزشتہ روز این اے 133کی یوسی 228کے علاقہ مخدوم آباد میں پارٹی رہنما امجد خان کے ہمراہ کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ا س موقع پر (ن) لیگ کے مقامی رہنما امجد سیا ل، رفیق گجر اور علی گجر نے اپنی برادری سمیت (ن) لیگ چھوڑ کرپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ شریف برادران نے لاہور کی عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیاہے ، آج بھی لاہورکے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہے ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنا یاگیاخود ان کو ایک کانٹا بھی چب جائے تو اپنا علاج کروانے لند ن چلے جاتے ہیں غریب اورعام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ن لیگ اندر سے کھو کھلی ہو چکی ہے نوا زشریف اور ڈرامے باز شو باز شریف اپنی ڈرامہ بازیوں سے گمراہ نہیں کر سکتے قوم با شعور ہوچکی ہے (ن) لیگ والوں کی عادت بن چکی ہے کہ جب بھی ان سے کر پشن کا حساب مانگا جائے تو یہ جمہوریت کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اب انکی کوئی ڈرامہ بازی کامیاب نہیں ہوگی ،لاہور سمیت پورا ملک تحر یک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی انشاء اللہ 2018میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات