
پاکستان میں اب گالم گلوچ اور الزامات لگانے والوں کا ’’چورن‘‘ نہیں بکنے والا،وزیراعظم
ملک میں صرف شرافت کی سیاست چلے گی،ہمارے مخالفین پاکستان کی نہیں کسی اور کی سیاست کررہے ہیں عوامی خدمت کیلئے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ، فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ وہ جمہوریت چاہتے ہیں یا کچھ اور ملک میں سو فیصد مسائل حل ہو چکے ،عوام جانتے ہیں کہ کام کرنیوالی جماعت صرف (ن)لیگ ہے، عباسی شاہد خاقان عباسی کا کہوٹہ کے قریب کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ، منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا
جمعہ 4 مئی 2018 23:52

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت کی حامی ہے اور ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے کام کررہی ہے کیونکہ عوام کی خدمت کیلئے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ملک میں بے پناہ ترقیاتی کام کیے جس کی ماضی کے دور حکومتوں میں مثال نہیں ملتی تاہم آئندہ الیکشن میں فیصلہ عوام کریں گے کہ مسائل جمہوریت سے حل کرنے ہیں یا نہیں اور کیا عوام جمہوریت چاہتے ہیں یا کوئی اور نظام کو پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے ان میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں اور ہمیں امید ہے عوام ہماری کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، ملک سے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا کافی حد تک خاتمہ کیا اور ہزاروں میگاواٹ بجلی قومی سسٹم میں شامل کی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے سی پیک ملک و قوم کو سی پیک جیسا عظیم منصوبہ دیا ہے ۔جو بھی منصوبے عوام دیکھیں گے ان پر مسلم لیگ ن کی مہر ہوگی ،ہر شخص محسوس کرتا ہے کہ خدمت کرنیوالی جماعت صرف ن لیگ ہے ،ہم نے کبھی ترقیاتی کاموں کو پس پردہ نہیں رکھا۔انہوں نے کہاکہ کہوٹہ شہید اورغازیوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے نوجوان بہادری اور شجاعت کی مثال ہیں ۔وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ملک میں سو فیصد مسائل حل ہو چکے ہیں اور عوام یہ اچھی طرح جانتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن میں فیصلہ صرف عوام کا مانا جاتا ہے ،آج ہر شخص محسوس کرتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو آگے آنا چاہیے اور ہمیںامید ہے 2018کا الیکشن (ن) لیگ کے لئے 2013سے بہتر ثابت ہو گا ۔قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو کہوٹہ کے قریب کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کروٹ پن بجلی منصوبے سے 720 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، یہ منصوبہ دریائے جہلم پر پانی کے بہائو کی سمت تعمیر کیا جا رہا ہے جو ایسے پانچ منصوبوں میں سے ایک ہے۔یہ منصوبہ کروٹ پاور کمپنی اور چین کی تھری گارجیز کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ تعمیر کر رہی ہیں۔ کروٹ پن بجلی منصوبہ سی پیک کا ترجیحی حصہ ہے۔ منصوبے پر بننے والا ڈیم ساڑھے 95 میٹر بلند اور 27 کلومیٹر طویل ہو گی، ڈیم میں 152 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ اس منصوبے سے مقامی آبادی کے لئے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.