Live Updates

نواز شریف کو خلائی مخلوق نظر آنے پر رحمان ملک نے دلچسپ مشورہ دے ڈالا

نواز شریف کو خلائی مخلوق نظر آئی ہے تو ناسا سے رابطہ کریں ، سابق وزیر داخلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 5 مئی 2018 23:31

نواز شریف کو خلائی مخلوق نظر آنے پر رحمان ملک نے دلچسپ مشورہ دے ڈالا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) نواز شریف کو خلائی مخلوق نظر آنے پر رحمان ملک نے دلچسپ مشورہ دے ڈالا۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خلائی مخلوق نظر آئی ہے تو ناسا سے رابطہ کریں۔تفصیلات کے مطابق آج کل ہمارے ملک میں خلائی مخلوق کے تذکرے بڑے زور و شور سے جاری ہیں ۔ہماری سیاست کی خلائی مخلوق کے تذکرے کہیں اچھے انداز سے جاری ہیں تو کہیں ہمارے زمینی سیاستدان خلائی مخلوق سے انتہائی تنگ نظر آتے ہیں ۔

خلائی مخلوق کی اصطلاح پاکستان میں متعارف کروانے کا سہرہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے چند روز قبل کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے۔اس کے بعد بلاول بھٹو کی اے ٹی ایم والی اصطلاح کی طرح خلائی مخلوق کی اصطلاح بھی ایسی مشہور ہوئی کہ ہر سیاستدان نے اس خلائی مخلوق پر بات کرنے کو اپنا فرائض منصبی سمجھا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی خلائی مخلوق کو آڑے ہاتھوں لیا تو سراج الحق بھی خلائی مخلوق سے کہتے نظر آئے کہ خلائی مخلوق اپنا کام کرے اور زمینی مخلوق کو اپنا کام کرنے دے ۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے نواز شریف کو خلائی مخلوق نظر آنے پر رحمان ملک نے دلچسپ مشورہ دے ڈالا۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خلائی مخلوق نظر آئی ہے تو ناسا سے رابطہ کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اس خلائی مخلوق کا اعلان بھی کریں۔اس سے اور کچھ نہیں تو ان کی دریافت سے ملک کا ساری دنیا میں نام روشن ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے عمران خان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بھی کہا کہ پاک فوج نے نواز شریف کو الیکشن جتوایا۔ میرا مطالبہ ہے کہ عمران خان بھی اپنے اس الزام کی وضاحت کریں اور اس کا ثبوت قوم کے سامنے رکھیں۔ اگر عمران خان ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو پھر وہ بھی صادق و امین نہیں ہیں اور عوام ان کے خلاف بھی سپریم کورٹ میں جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات