موسم گرما کے ساتھ ہی بجلی اور صاف پانی کی قلت شہریوں اور تاجر برادری کا مقدر بن جاتی ہے ‘ چوہدری نعیم

اتوار 6 مئی 2018 20:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ موسم گرما کے ساتھ ہی بجلی اور صاف پانی کی قلت شہریوں اور تاجر برادری کا مقدر بن جاتی ہے ۔منگلا ڈیم کے کنارے بسنے والے میرپور کے شہریوں اور تاجروں کو جنوں نے ہر بار وطن عزیز کی ترقی اور سلامتی کے لیے قربانی دی صاف پانی کے لیے لائنوں کو فوری مکمل کیا جائے ۔

صاف پانی کی قلت کے مکمل خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر نئی لائنوں کا مکمل ہونا انتہائی ضروری ہے ۔بجلی کی بندش کسی صورت قبول نہیں ۔منگلا ڈیم مکمل ہونے کے بعد آج تک میرپور کے شہری جنوں نے دو بار قربانی دی ۔بجلی کو ترس رہے ہیں ۔منگلا ڈیم جہاں سے بھاری مقدار میں بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ میرپور کے لوگوں کی عظیم قربانیوں کا صلہ ہے ۔اور اب آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں سے بھی بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

مگر آزاد کشمیر کے صرف چند سو واٹ کی بجلی کی ضرورت ہے ۔قربانیاں دینے کے باوجود وہ بھی پوری نہیں کی جارہی ہے ۔منگلا ڈیم کے کنارے بسنے والے صاف پانی کو کیوں ترس رہے ہیں ۔رمضان المابرک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کہاں ہے اور صاف پانی کی قلت کو بھی فوری دور کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سکرٹری جنرل انجمن تاجران تنویر احمد غازی ،صدر آٹو مارکیٹ نانگی راجہ ارشد محمود ،صدر انجمن تاجران نانگی شاپنگ سنٹر نانگی شیخ حمید الحق ،صدر سٹیڈیم مارکیٹ محمد فاروق چوہان ،صدر موبائل ایسوسی ایشن محمدی پلازہ راجہ عاصم خرم ،سکرٹری جنرل چوہدری مدثر ،ثاقب عطاری کے علاوہ دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے تاجر برادری کے حقوق کی ہر فورم پر بھرپور جہدوجہد کرنے پر چوہدری محمد نعیم کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد نعیم ہی تاجروں کے واحد رہنما ہیں جو حقیقی معنوں میں مسائل کے لیے حل کے لیے آواز اُٹھارہے ہیں ۔

شہر میں کوئی بھی مسلہ ہو جائے تاجروں کا مسلہ ہو یا شہری مسائل ہوں چوہدری محمد نعیم نے مسائل کے حل کے لیے جس طرح جہدوجہد کی ہے ۔اس پر ہم چوہدری محمد نعیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلاتے ہیں ۔