تحریک انصاف اقتدار میں آکر نیلم کی محرومیوں کا ازالہ کریگی‘ الیاس بیگ

خدمت کا مشن لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں‘ عوامی حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نیلم سردار الیاس بیگ نے کہا ہے کہ ہم عوام کی خدمت کا مشن لے کر میدان سیاست میں آئے ہیں ۔ عوامی حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے۔ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام دو جماعتی نظام سے تنگ آچکے ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی۔

قائدکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پوری دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کررہے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں عالمی برادری نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف پاکستانی عوام کی امیدوں کا محور ومرکز ہیں۔

(جاری ہے)

آمدہ کے الیکشن میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی ۔

آزادکشمیر میں بھی بہت جلد نئے انتخابا ت کی راہ ہموار ہو گی۔ حکومت کی انتقامی کاررویا ں لیگی ٹائی ٹانک کو لے ڈوبیں گی۔ نیلم کی محرومیوںکا ازالہ کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت نے ملازمین سے روزگار اور عوام سے نوالہ چھیننے کے سوا کو ئی بڑا کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔ گلوں بٹو ں کا انجام سب کے سامنے ہے ۔ اب کوئی ملک کا پیسہ لوٹنے کی کوشش نہیںکریگا۔تحریک انصاف پاکستان و آزادکشمیر میںانصاف کا نظام قائم کرے گی