وزیراعظم فاروق حیدرکا دورہ چناری ‘سینئر مسلم لیگی رہنماء مولوی مشتاق اعوان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

آزادکشمیر میں این ٹی ایس کے نفاذ کے بعد محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کردی ہیں ‘اب غریب کا بچہ اور امیر کا بچہ ایک ہی وضع کردہ طریقہ امتحان میں شامل ہوگا ‘نوکریاں قابلیت کی بنیاد پر ملیں گی ‘این ٹی ایس ،پی ایس سی ،اورگڈگورنس کی وجہ سے مجھے بیرون ملک دورہ پر تارکین وطن کشمیریوں جس انداز میں سراہا وہ ناقابل فراموش ہے ‘انشاء اللہ پانچ سالہ دور میں ریاست کودرست سمت پر لے جائیں گے جہاں پر فیصلے انصاف پر ہوں گے وزیراعظم فاروق حیدر خان کی جماعتی راہنمائوں وکارکنان مسلم لیگ(ن)سے گفتگو

اتوار 6 مئی 2018 20:30

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان دورہ پر چناری اندراسیری پہنچ گئے سینئر مسلم لیگی راہنماء مولوی مشتاق اعوان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی جماعتی راہنمائوں وکارکنان مسلم لیگ(ن)سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں این ٹی ایس کے نفاذ کے بعد محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کردی ہیں اب غریب کا بچہ اور امیر کا بچہ ایک ہی وضع کردہ طریقہ امتحان میں شامل ہوگا اور نوکریاں قابلیت کی بنیاد پر ملیں گی این ٹی ایس ،پی ایس سی ،اورگڈگورنس کی وجہ سے مجھے بیرون ملک دورہ پر تارکین وطن کشمیریوں جس انداز میں سراہا وہ ناقابل فراموش ہے انشاء اللہ پانچ سالہ دور میں ریاست کودرست سمت پر لے جائیں گے جہاں پر فیصلے انصاف پر ہوں گے ‘کارکنان مسلم لیگ(ن)قابل احترام ہیں اورجماعتی کارگردگی پر خوش ہیں موجودہ حکومت نے کارکنان کو عزت دی ہے بلدیاتی الیکشن میں کارکنان کو بااختیار بنائیں گے آزادکشمیر بھر میں پانی کے مسائل کے حل کے لیئے بڑا پروجیکٹ لائیں گے آزادکشمیر کی تمام لنک روڈز کو پختہ کرنے کے لیئے بھی پلان تشکیل دے رہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پریس کلب سیدعدنان فاطمی،کوآڈنیٹر ریڈکریسنٹ سیدزاہد ہمدا،ٹھیکدار راجہ راشدمحمود سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھے سینئر مسلم لیگی راہنماء مولوی مشتاق اعوان نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اندراسیری جیسے دوافتادہ علاقہ میں آکر ہماری حوصلہ افزائی کی جبکہ وزیراعظم نے این ایچ کی شاہرہ سری نگر پر غیرضروری سپیڈ بریکر کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے کو فوری طور پر انہیں ہٹانے اور مخصوص ایریا میں پاس کردہ سپیڈ بریکر لگانے کی ہدایات جاری کی ۔