خدا کی قسم ! موقع ملاتوسندھ کوپنجاب بنادوں گا،شہبازشریف

پنجاب،سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ ہےتوپاکستان ہے،سندھ کی دھرتی پی پی پی اورنہ ہی پی ٹی آئی کی ہے،زرداری اوربنی گالہ والےاکٹھےہوگئے،آج سندھ بےحال صرف زرداری خوشحال ہے۔مٹیاری میں عوامی جلسے سے خطاب

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل مئی 19:00

خدا کی قسم ! موقع ملاتوسندھ کوپنجاب بنادوں گا،شہبازشریف
مٹیاری(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خداکی قسم کھا کرکہتا ہوں ! موقع ملا توسندھ کوپنجاب بنا کرچھوڑوں گا، پنجاب،، سندھ ، بلوچستان،، خیبرپختونخواہ ہے توپاکستان ہے، سندھ کی دھرتی پی پی پی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی ہے،،زرداری اور بنی گالہ والے اکٹھے ہوگئے، آج سندھ بے حال صرف زرداری خوشحال ہے۔

انہوں نے آج مٹیاری میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کونوازشریف کا پیغام دینے آیا ہوں۔ سندھ ہے توپاکستان ہے اور بلوچستان ہے توپاکستان ہے۔ خیبرپختونخواہ ہے توپاکستان ہے۔۔زرداری نے سندھ میں روزگار دیا نہ مسائل حل کیے۔زردرای کے دور سندھ والوں کے ساتھ بہت ظلم اور زیادتیاں ہوئی ہیں،مجھے تکلیف ہے کہ یہاں کی تمام سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

سکول ہے نہ ہسپتال ہے۔۔شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سٹی اسکین مشینیں، ہسپتال بنائے۔ہم نے پنجاب میں 100ارب روپے کی سڑکیں بنوائی ہیں۔لیکن افسوس کی سندھ میں سب سڑکیں توٹی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غریب بچوں کو17ارب کے وظیفے دیے گئے۔ہم نے دانش سکول بنائے۔۔پنجاب میں بے روزگار نوجوانوں کو40ارب کے قرضے دیے گئے۔۔سندھ کی دھرتی نہ پی پی پی کی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی ہے۔

زرداری اور بنی گالہ والے اکٹھے ہوگئے ہیں۔آج سندھ بے حال ہے صرف زرداری خوشحال ہے۔۔سندھ کے اربوں کھربوں دبئی لے کرگئے ہیں۔اللہ نے موقع دیا توسندھ کوکراچی تاکشمور پنجاب بنا دوں گا۔۔سندھ کے ہرضلع میں ہسپتال اور دانش سکول بنائے جائیں گے۔مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں ، میں کہتا ہوں ہوں مرسوں مرسوں کام نہ کرسکوں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کراچی میں امن بحال کیا، سی پیک لیکر آئے ، نوازشریف نے کراچی کورینجرز کے حوالے کیا اور رینجرز نے کراچی کا امن بحال کیا۔

انہوں نے کہاکہ وعدہ کرتا ہوں کہ سندھ کوخوشحال صوبہ بنادوں گا۔۔سندھ میرا اور پنجاب آپ کا ہے ہم نے ملکر پاکستان کوبنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نوازشریف نے 1990ء میں ہاریوں کوزمینیں الاٹ کیں۔اس بار اللہ نے موقع دیا تو پھر کچے میں زمینیں ہاریوں کے حوالے کریں گے۔