Live Updates

گبول برادی کے سردار قادر بخش گبول کا برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف حکومت آکر شہید بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو بھی گرفتار کرائے گی، حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس میں نہ کوئی دہشگرد ہے نہ کوئی کرپٹ رہنما، عمران خان کے نظریہ سے متاثر ہوکر شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، سردار قادر بخش گبول

بدھ 9 مئی 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) گلشن معمار کے عبداللہ گوٹھ میں سردار قادر بخش گبول کی پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں اپنی برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر لیا، گلشن معمار میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں گبول برادری کے لوگوں سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جہاں پر گبول برادری کے سردار قادر بشص قبول نے باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ، پی شمولیت اختیار کرنے والوں میں آدم گبول یو سی چیئرمین، حاجی عامر گبول وائیس چیئرمین، حاجی حضور بخش، حاجی یوسف گبول، انور گبول، حاجی پیر محمد، حاجی مراد، رئیس عبدالرشید، عبدالرئوف، سردار قادر بخش گبول، جان محمد بلوچ، غلام ربانی گبول، اسلم گبول، اللہ بچایو، غلام محمد گبول، ذوالفقار، حاجی عبدالحمید گبول، رفیو گبولجمیل گبول، مراد گبول، حاجی غوث محمد، حاجی غلام نبی، حاجی دوست علی، موسی گبول، دریا خان گبول اور دیگر شامل۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر سردار قادر بخش گبول نے کہا پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس میں نہ کوئی دہشگرد ہے نہ کوئی کرپٹ ہے، عمران خان کا نظریہ پاکستان بنانے کا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کرنے کا جس سے متاثر ہوکر پورے برادری کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے ، اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف ہے اور ہم بنائیں گے ایک نیا پاکستان جس میں ہر امیر غریب کے لئے انصاف ہوگا، معیاری تعلیم ، صحت بناکسی رنگ نسل کے لئے ہر پاکستانی کے لئے میسر ہوگی، انہوں نے مزید کہا انصاف کا زمانہ آنے والا ہے اور ہم شہید بھٹو، اور بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، عوام جانتی ہے کہ شہیدوں کے قاتل کون ہیں ، انہوں ن کہ اب وقت تبدیل ہورہا ہے پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں، انہوں نے کہا 12 مئی کو ہونے والے جلسہ میں پ پ والوں نے جو دہشتگردی کی اس کو عوام ہی بدلہ لے گی انہوں نے مزید کہا 12مئی کو الا دین پارک میں بڑا جلسہ ہوگا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خصوصی خطاب کر کے کراچی کی عوام کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے، اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخپ پ کے مسلح افرا د کی جانب سے توڑی جانے والی تبدیلی ایکسپریس کے ہمراہ الا دین پارک پہنچے جہاں پر کارکنوں نے استقبال کیااور جلسہ کے کام کا جائزہ لیا ، جس کے بعد مختلف علاقوں میں شہریوںکو 12مئی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے پمفلیٹ بھی تقسیم کئے اور لگائے جانے والے کئمپ پر بھی کارکنوں سے ملاقات کی اس موقہ پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل، ڈاکٹر مسرو ر سیال، ڈاکٹر سعید آفریدی، کریم بخش گبول، رمضان گبول، جان محمد گبول، خلیل گبول، آغا ذوالفقار سمیت دیگر بھی موجو تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات