مقبوضہ کشمیر : نوجوانوں کے قتل پر احتجاج کیلئے سیاہ پرچم لہرائے گئے

جمعرات 10 مئی 2018 21:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیری نوجوان کے پے در پے قتل کیخلاف سرینگر اور دیگر علاقوں میں سیاہ پرچم لہرائے گئے۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے لوگوں سے کہاتھا کہ وہ قابض فورسز کی طرف سے نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے قتل کیخلاف اپنے گھروں ، دکانوں اور گاڑیوں پر سیاہ پرچم لہرائیں۔ سرینگر کی تاریخی جامع مسجدکی طرف سے جانے والے تمام راستوں کے علاوہ شہر کے تجارتی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ہفتے محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوںکے دوران سرینگر اور شوپیاں کے اضلاع میں پندرہ نوجوان شہید کر دیے تھے۔