Live Updates

آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ‘صرف برادری ازم کو پرموٹ کیا جارہا ہے‘بیڈ گورننس کا راج ہے ،

محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بُری طرح پامالی ہورہی ہے این ٹی ایس بھی ایک ڈرامہ نکلا ،ایڈھاک تقرریوں کی آڑ میںاپنے لوگوں کو نوازا جارہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما راجہ نسیم یوسف کی بات چیت

جمعہ 11 مئی 2018 18:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما راجہ نسیم یوسف نے کہا کہ آزادکشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ‘صرف اور صرف برادری ازم کو پرموٹ کیا جارہا ہے ،بیڈ گورننس کا راج ہے ،محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بُری طرح پامالی ہورہی ہے این ٹی ایس بھی ایک ڈرامہ نکلا ،ایڈھاک تقرریوں کی آڑ میںاپنے لوگوں کو نوازا جارہا ہے ،جو سراسر انصافی ہے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان اور آزادکشمیر کا مستقبل روشن کردے گی ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں نااہل شریف کی حکومت کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،راجہ نسیم یوسف نے کہا کہ مظفرآباد ی کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آنے والے مظفرآباد کو تباہ وبرباد کر دیا حکومت نے محکمہ تعلیم میرٹ نہیں بلکہ برادری ازم کو مدنظر رکھ کر ایڈھاک تقرری کیں تحریک انصاف اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے ،نااہل نوازشریف ٹولہ پاکستان کے بعد اب آزادکشمیر سے بھی آہستہ آہستہ صاف ہونے لگا آزادکشمیر میں صدر تحریک انصاف بیرسڑ سلطان محمود کی قیادت میں 2018کا سال الیکشن کا سال ہو گا اور پاکستان وآزادکشمیر کی تقدیر بدلنے کا سال ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات