مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین نیب کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ ،ْ پھر فوری استعفیٰ کا مطالبہ
جھوٹ کے ہر ذمہ دار کو پاکستانی قوانین میں موجود ہر قانون کے ذریعے قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام اقدامات اختیار کئے جائینگے ،ْ شرکاء کا اتفاق نواز شریف کیخلاف ہر سازش اورہتھکنڈے کو ناکام بنانے کیلئے آئینی ، قانونی اور جمہوری جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک عظیم تر عوامی قوت کے ذریعے ہم دروغ گوئی کے تمام داغ دھو نہیں ڈالتے ،ْ اعلامیہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت ،ْاقوام متحدہ سے فوری اپنا نمائندہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھیج کر صورتحال کا جائزہ لینے اور مظالم کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کونسل کو رپورٹ پیش کر نے کا مطالبہ مئی سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی ،ْ قومی اسمبلی کیلئے 50ہزار اور صوبائی اسمبلی کیلئے 30ہزار روپے فیس مقرر
جمعہ 11 مئی 2018 21:20
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔
اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کی تشکیل ،منشور کمیٹی،مرکزی الیکشن سیل،میڈیا کمیٹی، لیگل ایڈ کمیٹی اور مرکزی الیکشن سیل کے قیام کے متعلق امور زیر غور آئے۔اجلاس میں طے پایا کہ 15مئی سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لیے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔قومی اسمبلی کے لیے 50ہزارجبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 30ہزار روپے فیس مقررکی گئی۔درخواستیں 180ایچ ماڈل ٹاؤن میں وصول کی جائیں گے۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیئے میں کہا گیا کہ اجلاس چیئرمین نیب کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مکمل جھوٹ پر مبنی میڈیا رپورٹ پر حامل بیان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔چیئرمین نیب نے اس حقیقت کو بھی ٹھکرا دیا کہ جس رپورٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے اس کی تردید خود ورلڈ بینک اور سٹیٹ بینک کی جانب سے بھی جاری کر دی گئی ہے ۔اور رپورٹ کے مطابق اس میں نہ منی لانڈرنگ کا کوئی ذکر ہے اور نہ کسی شخصیت کو اس میں ملوث قرار پایا گیا ہے ۔اجلاس میں متفقہ طور پر قرار پایا کہ اس جھوٹ کے ہر ذمہ دار کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے گا بلکہ پاکستانی قوانین میں موجود ہر قانون کے ذریعے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔اجلاس کے شرکاء نے یہ بھی عہد کیا کہ ہم اپنے قائد محمد نواز شریف کے خلاف ہر سازش اورہتھکنڈے کو ناکام بنانے کے لیے آئینی ، قانونی اور جمہوری جدوجہد کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک عظیم تر عوامی قوت کے ذریعے ہم دروغ گوئی کے تمام داغ دھو نہیں ڈالتے۔اجلاس نے پارٹی قائد کے اس مطالبے کی تائید کی کہ چیئرمین نیب فی الفور اپنے الزامات کے ثبوت پیش کریں یا استعفیٰ دے کر گھر جائیں۔یہ اجلاس بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے ۔اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اپنا نمائندہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھیج کر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ان مظالم کی روک تھام کے لیے سکیورٹی کونسل کو رپورٹ پیش کرے۔اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت آزادانہ رائے شماری کے ذریعے اس مسئلہ کے منصفانہ حل کے لیے فوری اقدام کیے جائیں۔اجلاس مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہے کہ پاکستان کے 21کروڑ عوام اس مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔اجلاس گزشتہ 5فروری کو قائد پاکستان محمد نواز شریف کے مظفر آباد میں ولولہ انگیز خطاب کی من و عن تائید کرتا ہے ۔یہ اجلاس ہندوستانی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بے گناہ شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھی شدید مذمت کرتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.