
ملکی ترقی کیلئے جمہوریت کاتسلسل نا گزیرہے،اپنے نمائندے منتخب کرنے کااختیارپاکستان کی عوام کوحاصل ہونا چاہیے،وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی
ہفتہ 12 مئی 2018 00:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان اور وفاقی وزیر حزانہ مفتاح اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھا،افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ہم نے تمام تر مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں ، صرف مسلم لیگ ن کی حکومت نے تمام شعبوں میں ڈلیور کیا ہے ،کراچی میں امن کی بحالی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے ،ہم نے روشنیوں کے شہر کراچی کی روشنیاں بحال کی ہیں ،کراچی میں حالات کو معمول پر لانے میں وفاقی وصوبائی اور شہری حکومتوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مل کر کردار اداکیا ہے ،شہر میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور امید ہے کہ حالات معمول کے مطابق رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ ملک نے ہمیشہ جمہوری حکومتوں کے دور میں ہی ترقی کی ہے اور عوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت ہی ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن رکھ سکتی ہے جبکہ ماضی میں غیر جمہوری حکومتیں ملکی ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہیں ،اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق عوام کو حاصل ہونا چاہیے اور عوام کاکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں کہ کس کی حکومت نے ڈلیور کیا ہے ،شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ انکیوبیشن سینٹر پر 2.5 ارب کی لاگت آئی ہے جو نوجوانوں کو روزگارشروع کرنے کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دے گا،یہ سینٹر نوجوانوں کیلئے انسپائریشن کا ذریعہ بن سکتا ہے اور امید ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر آئی کے شعبے میں اس سینٹر کی معاونت کرے گا،انہوں نے متوازن بجٹ پیش کرنے پر مفتاح اسماعیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئی ٹی کی پراڈکٹس پر ٹیکس کم کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت ہی ہے جس کی وجہ سے ہائی ویز ،پاور پلانٹس ،ایرپورٹس ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت بڑے پیمانے پر منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں ،علاوہ ازیں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ،کراچی پہنچنے پر گورنرسندھ محمد زبیر عمر نے ان کا استقبال کیا،انہوں نے پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا بھی افتتاح کیا،اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا،
مزید قومی خبریں
-
سینیٹ میں عورت کو برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا بل منظور
-
ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمن
-
سعودی عرب ، گیس دھماکے سے سوات کے 2نوجوان جاں بحق
-
ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری
-
اس بار سیدالانبیاخاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی پیدائش مبارکہ کو 1500 سال مکمل ہونگے
-
گورنر پنجاب سے سیکرٹری داخلہ کی ملاقات، محرم اور بارشوں کی صورتحال پر اہم ہدایات
-
خواجہ سلمان رفیق کا پتریاٹا میں ایمرجنسی دفتر کا دورہ ، سروسز کا جائزہ لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازاروں کا آغاز
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم اے کا دورہ، مون سون سے قبل تیاریوں کا جائزہ
-
سول سروس ریفارمزپراعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
-
ایوان بالا اجلاس ، سینیٹر علی ظفر کا وفاقی دارلحکومت اور پنجاب میں بارشوں سے ہونی والی تباہی پرا ظہار ا فسوس
-
نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں مقرر کی جاچکی، کوئی کالج اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ،مصطفی کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.