آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہوائوںاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 12 مئی 2018 12:50

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد وراولپنڈی سمیت گوجرانوالہ، سرگودھا، کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن،خیبرپختونخوا اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خبر پختونخوا، فاٹا اور زیارت میں کہیں کہیں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں11، لوئیر دیر07، چترال04، دروش 02، بلوچستان میں زیارت کے مقام پر01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈکئے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں 49، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد اور موہنجوداڑو 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔