مقبوضہ کشمیر ،ْ کٹھ پتلی انتظامیہ نے جماعت اسلامی اور تحریک حریت کے رہنمائوںپر کالا قانون (پی ایس ای) لاگو کر دیا

ہفتہ مئی 16:17

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے جماعت اسلامی ضلع سرینگر کے امیر بشیر احمد لون او تحریک حریت کے رہنما محمد رفیق شاہ پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بشیر احمد لون اور محمد رفیق شاہ کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر محمد رفیع بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی پاداش میں 6مئی کو گرفتارکیا گیا تھا۔ بھارتی فوجیوں نے گاندر بل سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمد رفیع بٹ اور دیگر چار کشمیریوں کو 5مئی کو ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا تھا۔