مقبوضہ کشمیر ، پلوامہ میں مسلسل7ویں روز بھی ہڑتال

ہفتہ مئی 16:27

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھو ں کشمیریوں نوجوانوں کے حالیہ قتل کے خلاف ہفتے کو ضلع پلوامہ میں مسلسل ساتویں روز بھی ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دکانیں اور کاروباری کراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ ضلع پلوامہ ہی کے علاقے چنار باغ محلہ تکیہ میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کے حملے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اس وقت اہلکار ہلاک ہو گیا تھاجب قابض فورسز علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کر رہی تھیں۔