معروف عالم دین قاضی یاسر کی شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر آمد

اتوار 13 مئی 2018 17:50

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں معروف عالم دین اور امت اسلامی کے چیئرمین قاضی احمد یاسر گزشتہ اتوار کو شوپیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈورو اور کولگام میں ان کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قاضی احمد یاسر نے سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان نوجوانوں نے کشمیری عوام کے بہتر کل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے اوروہ سب ہمارے بھائی ہیں۔ انہوں نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جنرل کو یاد رکھنا چاہیے کہ کشمیری نوجوان بھارت کے تمام ہتھکنڈوں سے واقف ہیں اور انہوںنے بھارت کے ہر حربے کا بھر پور مقابلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بپن راوت کو جان لینا چاہیے وہ ہاری ہوئی جنگ کبھی نہیںجیت سکیں گے۔