عوام میاں نوازشریف اورمسلم لیگ ن کوآئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، ملک ابرار

نوازشریف کاساتھ نہیں چھوڑیں گے یہودی لابی کے ایما پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا انکا جرم یہ تھا کہ انہوں نے ملک کوترقی دلائی، موٹرویز کاجال بچھایا،دہشتگردی کاخاتمہ کیا،بجلی لوڈشیڈنگ ختم کی،اگر یہ جرم ہے تو ایسے جرائم ہم کرتے رہیں گے، جلسے سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 22:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنماو ایم این اے ملک ابراراحمدنے کہا ہے کہ 1985سے لیکرآج تک جتنے ترقیاتی کام کینٹ میں ہم نے کرائے آج تک کوئی نہ کراسکا،اب عوام کافرض بنتا ہے کہ وہ میاں نوازشریف اورمسلم لیگ ن کوآئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں،ووٹ کو عزت ملے گی توورکروں کوعزت ملے گی پاکستان کو عزت ملے گی پاکستان ترقی کریگا تمام اداروں کواپنی آئینی حدودمیں رہ کرکام کرنا چاہیے،ہمیشہ حلقے میں عزت ،شرافت کی سیاست کوفروغ دیا،اقتدارکی آڑ میں کاروبار نہیں کیا،وقت کیساتھ قبلہ بدلنے والے مفادپرست ہوتے ہیں کیونکہ سیاست ایک عبادت کانام ہے،ہم کل بھی نوازشریف کیساتھ کھڑے ہیں آج بھی انکے ساتھ ہیں اورآئندہ بھی ان کے سپاہی بن کررہینگے حالات جیسے بھی ہوں نوازشریف کاساتھ نہیں چھوڑیں گے یہودی لابی کے ایما پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا انکا جرم یہ تھا کہ انہوں نے ملک کوترقی دلائی،موٹرویز کاجال بچھایا،دہشتگردی کاخاتمہ کیا،بجلی لوڈشیڈنگ ختم کی،اگر یہ جرم ہے تو ایسے جرائم ہم کرتے رہیں گے، نہ جھکے ہیں نہ بکے ہیں ڈٹ کرمقابلہ کرینگے کیونکہ ہمارے ساتھ پاکستان کی باشعور ، غیورعوام ہے،میں اپنے حلقے کی غیورعوام کوسلام پیش کرتا ہوں جو میرے قدم کیساتھ قدم ملاکرچل رہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈھوک بنارس میں ترقیاتی کام مکمل ہونے پر اہلیان علاقہ کی جانب سے منعقد کردہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسے کااہتمام راجہ نثار،محمد فدا،سہیل مغل،سرداریاسر،ندیم عباسی،شیخ اکرم،ملک گلزار،ڈاکٹر ذوالفقار،شاہد محمودودیگر نے کیا تھا اس موقع پر ایم پی اے ملک افتخار،ممبر کینٹ بورڈ وارڈ7ملک منصورافسرسمیت اہلیان علاقہ ،اہلیان نیازی ٹائون،مدینہ کالونی ودیگرعلاقوں سے بھی لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،ایم پی اے ملک افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بہترین پروگرام کرانے پر اہلیان علاقہ کاشکریہ اداکرتا ہوں گزشتہ پانچ سالوں میں ہم سے جوکچھ ممکن ہوسکا عوام کی خدمت کی،جو وعدے کیے تھے سب پورے کیے،کینٹ کے علاقوں میں 10ڈسپنسریاں ،3کالج،12،12سکول،8جنازہ گاہیں تعمیر کروائیں،ساتھ بڑے سیوریج نالو ں کو پختہ کروایا،مجموعی طورپر36کلومیٹر سڑکیں ،14کلومیٹر پانی فراہمی کیلئے پائپ لائنیں،25کلومیٹر گیس پائپ لائنیں ڈلوائیںاب الیکشن قریب آتے ہیں موسمی پرندے نکل آئے ہیں عوام ان کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر کینٹ بورڈملک منصورافسرنے کہا کہ کینٹ بلدیاتی الیکشن کے دوران یہاں کے عوام سے جووعدے کیے تھے ایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے ملک افتخار کے خصوصی تعاون اورجاری کردہ فنڈز سے وہ تمام وعدے پورے کرکے سرخرو ہواہوں،انشاء اللہ کینٹ کے حلقے سے مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی اورخدمت کی سیاست کی بدولت جیتے گی۔