کرنل سہیل عابد وطن عزیز کے عظیم سپوت تھے جنہوں نے وطن کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں جام شہادت نوش کیا‘سپیکر وڈپٹی سپیکر

جمعہ 18 مئی 2018 12:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ کرنل سہیل عابد وطن عزیز کے عظیم سپوت تھے جنہوں نے وطن کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں جام شہادت نوش کیا۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے شہید کے بلندیء درجات کی دُعا کرتے ہوئے ورثاء سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔