چلہانہ کراسنگ پوائنٹ منقسم کشمیریوں کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا، چار افراد نے لائن آف کنٹرول عبور کر لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 15:30

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) چلہانہ کراسنگ پوائنٹ منقسم کشمیریوں کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا، چار افراد نے لائن آف کنٹرول کو عبور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیٹوال سیکٹر میں چلہانہ کراسنگ پوائنٹ کو منقسم کشمیری خاندانوں کی آمدرفت کے لئے چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز چار افراد جو کہ مقبوضہ کشمیر سے اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کے لئے وادی نیلم آئے تھے چلہانہ کراسنگ پوائنٹ سے واپس بھارت کے زیر انتظام کشمیرروانہ ہوئے گئے ہیں۔

کراسنگ کے وقت ضلع آٹھمقام کی انتظامیہ آفیسران پولیس اور دونوں طرف کے سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔ چلہانہ کراسنگ پوائنٹ سردی اور برف باری کے باعث نومبر سے اپریل تک ہر سال بند کر دیا جاتا ہے۔ پاکستان بھارت ایل او سی پر مبینہ کشیدگی کی وجہ سے منقسم کشمیری خاندانوں کی آمدرفت میں کمی آئی ہے۔