Live Updates

پی پی میں اندرونی اختلافات سے متعلق چھپنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،سینیٹربہرامندتنگی

آئندہ الیکشن پرویزخٹک جیل سے لڑیں گے ، رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی

ہفتہ 19 مئی 2018 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹربہرامندتنگی نے کہاہے کہ اخبارات میں پی پی میں اندرونی اختلافات سے متعلق چھپنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے پارٹی کل بھی منظم تھی اورآج بھی منظم ہے ایک سال سے پی پی میں مختلف جماعتوں سے منتخب نمائندوں سمیت دیگر شخصیات شامل ہورہے ہیںپی ٹی آئی اور ن لیگ سے زیادہ شمولیت پی پی پی میں ہوئی ہے اخبارمیں خبر لگی من گھڑت اورجھوٹ پرمبنی ہے پارٹی کے صوبائی صدرپرکارکنوں کاپراعتمادہیں،صوبائی حکومت نے تعلیم,ہیلتھ اوربی آر ٹی منصوبے میں ریکارڈکرپشن کی ہے نیب سندھ میںہمارے رہنماؤں کوگرفتارکرسکتے ہیں توعمران نیازی کوکیوں گرفتارنہیں کرتے، ابھی تک صوبائی حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی بھی سسٹم کونہیں دیاہے،پنجاب اورسندھ میں کھڑے ہوکرقرض نہ لینے والے آج خیبرپختونخوامیں قرضے پہ قرضہ لے رہے ہیںصوبے کے پیسے بنی گالامیں خرچ ہورہے ہیں عمران خان اورپرویزخٹک الیکشن کے تیاری نہیں جیل جانے کے تیاری کریںآئندہ الیکشن پرویزخٹک جیل سے لڑیں گے صوبے میں ہونے والے کرپشن پرنیب سے پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورپریس کلب میں پی پی کے ممبرصوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں پارٹی میں کوئی اندرونی اختلافات نہیں ہے بوکھلاہٹ کے شکارمخالفین پارٹی میں اختلافات کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں صوبائی صدرہمایون خان پر کے لیڈر شپ پر یقین رکھتی ہیں تمام ایم پی ایز ہمایون کے ساتھ مل کرپارٹی کیلئے کام کررہے ہیںہزاروں کی تعداد میں ناظمین اورمختلف پارٹیوں کے امیدوار پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیںلوگوں کی پارٹی میں شمولیت کاکریڈٹ صوبائی صدر کو جاتا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پانچ سالوں میں ریکارڈقرضے لی ہے۔ترقیاتی کاموں کے نام پرلیے جانے والے پیسے پی ٹی آئی کے رہنماؤںکے اکاؤنٹ میں جاتی ہے ۔صوبائی حکومت نے تعلیم,ہیلتھ اوربی آر ٹی منصوبے میں ریکارڈکرپشن کی ہے۔حکومت نے جان بوجھ کرٹینڈرزاپنے من پسندٹھیکیداروں کو دیے گئے ہیں،شیر مائی اپر دیر کی پراجیکٹ میں اقرباپروری ہو چکی ہے بی آرٹی اور سونامی پرسیاست کرنے والے بتائے انہوں نے پانچ سالوں کے دوران صوبے میں کیاکیاہے پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں پانچ دل کے ہسپتال بنائیں جبکہ یہاں پرایک بھی نہیں بنایاہے صوبائی حکومت کی جانب سے چین اورایف ڈبلیو اوکے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے تفصیلات سامنے لائے جائے صوبے میں بجلی بنانے کیلئے لیاگیاقرض بھی غائب ہوا5 ارب مائیکرو ہائی ڈرو پاورپراجیکٹ کیلئے قرضہ لیاگیاہی356ڈیمزمیں ایک بھی ابھی تک کمیونٹی کے حوالے نہیں کیا ہے جبکہ پیڈو،بی آر ٹی اورسونامی کیلئے اربوں کاقرضہ لیاگیامگرحقیقت کچھ بھی نہیں ہے چیف جسٹس آف پاکستان نے صوبائی حکومت کی پول کھول دیانیب نے پیڈواورمالم جبہ سمیت بینک آف خیبر میں انکوائری کافیصلہ کیاہے پاکستان پیپلزپارٹی نیب سے پرویزخٹک اورعمران نیازی کی گرفتاری کامطالبہ کرتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات