کل سے یو این ڈی پی رپورٹ پر ڈرامہ چل رہا ہے جو دراصل 2005 سے 2013 تک کی رپورٹ ہے ،

اسطرح صوبائی حکومت کی بہت سی رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے ،اگرہماری غلطیاں اچھالتے ہو تو ہر اچھے کام کو بھی اُٹھائو ، لوگ کہتے ہیں صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا عوام کیلئے کیا کیا جو خود کرپٹ ہوتا وہی دوسروں پر بھی یہی الزام لگاتا ہے دو ماہ بعد الیکشن ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے صوبے کیلئے کیا کیا ہے، بی آر ٹی منصوبے میں ڈیزائن کی تبدیلیوں اور بارش کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا سوات ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر مئی 20:16

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017 کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے یو این ڈی پی کی رپورٹ کا ڈرامہ چل رہا ، میں نے میں نے خود رپورٹ دیکھی جو 2005 سے 2013 تک کی ہے ، اس طرح صوبائی حکومت کی بہت سی رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے ،اگرہماری غلطیاں اچھالتے ہو تو ہر اچھے کام کو بھی اُٹھائو ،لوگ کہتے ہیں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا عوام کیلئے کیا کیا جو خود کرپٹ ہوتا وہی دوسروں پر بھی یہی الزام لگاتا ہے ،،دو ماہ بعد الیکشن ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے کیا کیا ہے ، بی آر ٹی منصوبے میں ڈیزائن کی تبدیلیوں اور بارش کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے،مخالفین کو نظام ٹھیک ہی کرنا نہیں آتا اور روز بیانات دیتے ہیں ،سیاستدانوں کیلئے دُعا کرتاہوں اللہ ان کے خیالات بدل دے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو کرنل شیر انٹرچینج صوابی کے مقام پر سوات ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کے افتتاحی تقریب سے خطاب رہے تھے۔ اس موقع پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ محمد افضل اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے کے منصوبے کیلئے صوبائی حکومت نے 11 ارب روپے دئیے ہیں ،،موٹروے پر 15 ہزار کے قریب گاڑیاں چلیں گیں، اگر مزید گاڑیاں چلی تو حکومت کو اس سے کافی آمدنی ہوگی ،لوگ کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے اس صوبے اور عوام کیلئے کیا کیا جو خود کرپٹ ہوتا وہی دوسروں پر بھی الزام لگاتا ہے ،گزشتہ 65 سال میں اس صوبے میں کونسا میگا پراجیکٹ بنایا گیا ،اگر کوئی ہماری کارکردگی سے مطمئن نہیں تومجھے اس کی پروا نہیں،دو ماہ بعد الیکشن ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے کیا کیا ہے ۔

پرویزخٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بی آر ٹی منصوبہ دُنیا کا تیز ترین منصوبہ ہے ، اب شور ایسا کیا جارہا ہے جیسے منصوبے میں سال لگ گئے ہو ، منصوبے میں ڈیزائن کی تبدیلی اور بارش کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے اور یہ تبدیلی ورلڈ بنک نے کی ہے ہم نے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے کے اداروں کو ٹھیک کیا ، حکمران نظام ٹھیک کرنے نہیں آتے ،مخالفین کو نظام ٹھیک کرنا نہیں آتا اور روز بیانات دیتے ہیں ،سیاستدانوں کیلئے دُعا کرتاہوں کہ اللہ ان کے خیالات بدل دے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے صحت ،،تعلیم سمیت تمام ادارے تباہ حال تھے ،سرکاری سکولوں میں پانی ،،بجلی اور اساتذہ نہیں تھے ،سکولوں کی کارکردگی خراب تھی ،اور اسی طرح ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ،سٹاف اور میڈیسن میسر نہیں تھی ،ہم نے اقتدار میں آکر سکولوں میں پانی ،،بجلی اور اساتذہ کی کمی دور کرنے کے علاوہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز بھرتی کئے ،اسی طرح غریب عوام کو مفت علاج و معالجے کیلئے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا ، ہم نے ایک ایجنڈے کے مطابق تمام اداروں کا نظام درست کرکے میرٹ کی بالادستی قائم کی ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا تمام صوبوں سے آگے ہے ، ہماری حکومت نے پانچ سالوں کے دوران جو ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں وہ 65 سالوں میں کسی حکومت نے نہیں کی ہے ،،سوات ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کے تحت کرنل شیر انٹرچینج سے کاٹلنگ تک روڈ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں چکدرہ تک روڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل ہوجائے گی جس کا افتتاح ستمبر 2018 میں کیا جائے گا ،،سوات ایکسپریس وے کی طوالت 81 کلومیٹر ، چوڑائی 80 میٹر اور دو کلومیٹر طویل سرنگیں بھی شامل ہیں ،دوبیان ،اسماعیلہ ،کاٹلنگ ،پلئی ،بٹ خیلہ اور چکدرہ کے مقام پر انٹرچینجز ہونگے ،انہوں نے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے سیاحتی مقامات تک آسان رسائی سے زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن ہوجائے گا اور اسی طرح چالیس دُشوار گزار علاقوں کی مارکیٹ تک رسائی آسان ہوجائے گی ۔