پرویز خٹک کہتے ہیں یو این ڈی پی کی رپورٹ ڈراما ہی ‘‘ صحافی کا سوال

انشا اللہ الیکشن میں سب کو پتا چل جائے گا ،ْمریم نواز کا جواب

منگل 22 مئی 2018 16:50

پرویز خٹک کہتے ہیں یو این ڈی پی کی رپورٹ ڈراما ہی ‘‘ صحافی کا سوال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انشاء اللہ الیکشن میں سب کو پتا چل جائیگا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے بعد احتساب عدالت سے واپس جاتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے صحافی کے سوال کہ’’ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ پنجاب اور کے پی کے حوالے سے یو این ڈی پی کی رپورٹ ڈراما ہی ‘‘کے جواب میں کہناتھا کہ انشا اللہ الیکشن میں سب کو پتا چل جائے گا۔

قبل ازیں کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت اچھی سوشل میڈیا ٹیم ہے ،جس علاقے میں جاتے ہیں وہاں کی سوشل میڈیا ٹیم ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وہاںکی سوشل میڈیا ٹیم ہرچیزکورکرتی ہے ۔