
عمران خان کے ہاتھوں میں وزیر اعظم بننے کی لکیر موجو د نہیں ،مولانابخش چانڈیو
0دن کا ڈرامائی منشور دیکر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے ،پارٹی میں لوٹو ں سمیت ڈرم بھی شرکت کررہے ہیں، ہمیں چور کہنے والا چوروں کا عالمی سردار نکلا،نواز شریف اپنی ذات کیلئے سیاست ،نا اہل ہونے کے بعد مجیب الرحمن بننے کی کوشش کررہے ہیں،نیشنل پریس کلب میں رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس
منگل 22 مئی 2018 18:36

(جاری ہے)
منگل کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنمائوں میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو، خیبر پختونخوا پی پی پی کے صدر ہمایوں خان گوہر ، سینیٹرروبینہ خالد، رکن قومی راسمبلی نفیسہ شاہ سمیت دیگر رہنمائوںنے شرکت کیں۔
سینیٹر مولا بخش چانڈیونے کہا کہ عمران خان کی طرف سے پیش کردہ 100دن کا ایجنڈہ زمینی حقائق سے بہت مختلف ہیں،عمران خان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں،ان کا لب لہجہ ، مزاج وزیر اعظم بننے کے قابل نہیں، خیبرپختونخوامیں پانچ سال گزار کر کونسا تیر مارا جو اب سو دن میں کریںگے۔پی ٹی آئی نے جماعت میں سارے کرپٹ لوگ جمع کردیئے،خیبر پختونخوا پی پی پی کے صدر ہمایوںخان نے کہا کہ صحت ،تعلیم ریفارمز، ایک ارب درخت سمیت صوبہ میں اکائونٹیبلیٹی کے سارے دعوے مسترد کرتے ہیں، عمران خان نے کے پی کے عوام کو دھوکہ دیا ہے، ایک منصوبے بی آر ٹی کے لئے لی گئی رقم 41.88بلین جبکہ پچھلے دور حکومت اے این پی اور پی پی پی مخلوط حکومت نے 21بیلن قرضے لئے تھے، اور ریکارڈ کے ترقیاتی منصوبے پائے تکمیل تک پہنچائے تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے کا ڈرامائی افتتاح کردیا گیا81کل میٹر موٹروے کا صرف 3کلو میٹر حصہ تیا رہو ا ہے جبکہ سیاست چمکانے کے لئے تحتی لگائی گئی۔رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں کوئی پلان نہیں تھا، ایجنڈ ا نہیں خواہشات کا مجموعہ تھا، پرویز خٹک کہتے ہیں کہ صوبائی بیورکریسی کو سمجھانے میں تین مہینے لگ گئے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پچھلے پچاس دنوں میں سومختلف رنگوں کے لوٹے اکٹھے کئے۔ سینیٹر روبینہ خالدنے کہاکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے جو پشاور کی ترقی دکھارہے ہیں اصل میں وہ ہے نہیں، کے پی میں تاحال ون یونٹ قائم نہ ہوسکا۔آپریشن ضرب عضب میں عمران خان دھرنوں میں مصروف تھے۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.