کوکین بھرے لاڈلے استعماری قوتوں کے آلہ کاروں کو قوم کے مستقبل سے کوئی غرض نہیں،مخدوم سید احمد محمود

پاکستان کے عوام باشعور ہیںانہوں نے جمہوری سیاسی نظام کے تسلسل کے لئے بیشمار قربانیاں دی ہیں۔ایمپائروں کے اشارے پر سیاست کرنے والے شعبدہ باز عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

منگل 22 مئی 2018 19:21

کوکین بھرے لاڈلے استعماری قوتوں کے آلہ کاروں کو قوم کے مستقبل سے کوئی ..
بہاو ل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) کوکین بھرے لاڈلے استعماری قوتوں کے آلہ کاروں کو قوم کے مستقبل سے کوئی غرض نہیں۔خیبر پختونخواہ کے ۵ سالہ دور حکومت سے عوام کے معاش ذندگی میں گراوٹ آئی،عوام ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہوئے۔مخدوم سید احمد محمود صدر،محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نے پی ٹی آئی کے گیارہ نکات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیںانہوں نے جمہوری سیاسی نظام کے تسلسل کے لئے بیشمار قربانیاں دی ہیں۔

ایمپائروں کے اشارے پر سیاست کرنے والے شعبدہ باز عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے جھوٹے دعوے باز عوامی عدالت میں شکست سے دوچار ہوں گے۔عوام کے دھتکارے ہوئے کرپشن ذدہ عناصر کو ساتھ ملا کر کوکین خان کونسی تبدیلی لائیں گے انہیں صرف وزارت عظمیٰ کے منصب پر بیٹھنے کا خواب ہے سوتے جاگتے وزیراعظم ہائوس میں بیٹھنے کا خواب پورا کرنے کے لئے عوامی خدمت کرنا ضروری ہے عوام کی معاشی بدحالی،اخلاقی گراوٹ،قانون کی پامالی،لینڈ مافیا کی اجارہ داری کے سوا خیبر پختونخواہ کے عوام کو کیا ملا،اقلیتی برادری کی اقوام شدید پریشانی کا شکار ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی قومی عوامی انقلابی سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے ہر دور میںپڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو بلا امتیاز سرکاری ملازمتیں دیں اور غریبوں کو روٹی کپڑا اور مکان ملا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا۔ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار کے سنہرے کارنامے ہیں۔دنیا بھر میں ان صلاحیتوں کے باعث پاکستان مظبوط دفاعی حیثیت کے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے،میڈیا کی آذادی پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔بلاول بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی وراثت کے ساتھ ساتھ فہم وفراست اور دور اندیش سیاسی سوچ کے حامل ہیں ارض وطن کو درپیش بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ کے دور دراز علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں ترقی کی شاندار منازل طے کی ہیں۔آئندہ الیکشن میںجنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی نمایاں سیاسی قوت کے طور پر پارلیمنٹ میں سامنے آئے گی۔وسیب کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیںجنوبی پنجا کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو کامیابی دلائی ہے بدلے میں پیپلز پارٹی نے خطے کی محرومی کے خاتمے کے لئے صدر پاکستان،وزارت عظمیٰ وزارت خارجہ۔

وزارت بجلی و پانی،گورنر اور وزرائے اعلیٰ کے عہدے بھی جنوبی پنجاب کے سرائیکی عوام کو دئے جنہوں نے عوامی خدمات کے لئے دن رات محنت کی۔آئندہ الیکشن میں بھی عوام بلاول بھٹو کی قیادت میں استعماری ،سامراجی سازشی عناصر کو شکست سے دوچار کرکے عوامی خدمات سرانجام دئتے ہوئے پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی