تحریک انصاف کا انتخابات میں کامیابی کے دعوے کرنا دن کے وقت خواب دیکھنے کے مترادف ہے،سردار مہتاب احمد خان

الزامات ،انتشار اور خلفشار کی سیاست کرنے والے ،پیپلزپارٹی کے اتحادی عمران خان قوم کو گمراہ کرتے رہے،چیئرمین و مسلم لیگی رہنما

منگل مئی 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مقابلے میں تحریک انصاف کا2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے دعوے کرنا دن کے وقت خواب دیکھنے کے مترادف ہے،یوٹرن کے ماہراور پیپلزپارٹی کے اتحادی عمران خان گذشتہ ضمنی انتخابات میں ہونے والی عبرتناک شکستوں کو بھول چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے ،آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ کرتے رہیںگے،،پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر ملک میں امن بحال کیا،اندھیرے ختم ،توانائی اور گیس کا بدترین بحران ختم کیا،ملک میں موٹرویز،ہائی ویز کے جال بچھانے کے ساتھ بجلی کی پیدوار بڑھانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے توانائی کے بڑے منصوبے مکمل کئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماسردار مہتاب احمد خان نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں،الزامات ،انتشاراور خلفشار کی سیاست کرنے والے قوم سے جھوٹ بول کر گمراہ کرتے رہے اور میاں نوازشریف نے ملک وقوم کی خدمت کا اپنا ایجنڈا پورا کیا،آئندہ الیکشن میں بھی عوام قائدپاکستان مسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف اور صدرمیاں شہبازشریف کو ووٹ دیں گے۔