پیپلزپارٹی کا نوازشریف کےالزامات اورانکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ
نوازشریف کےالزامات خطرناک ہیں،غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے،نوازشریف بتائیں انہوں نے مشرف کوباہرکیوں جانےدیا؟ ترجمان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مئی 2018 16:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے جس پارلیمنٹ نے بچایا نوازشریف نے اسے ہی کیوں کمزورکیا؟ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج پریس کانفرنس کی ۔
جس میں انہوں نے اپنے اوپر قائم مقدمات کے پس منظر سے قوم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ دھرتی کا بیٹا ہوں پاک دھرتی مجھے جان سے بھی پیاری ہے۔ کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا حب الوطنی کی توہین سمجھتا ہوں۔مشرف کیخلاف مقدمات درج کرانا میرا جرم ہے۔ میں نے سرجھکا کرنوکری کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہوا کہ ماتحت ملازم استعفیٰ یا چھٹی پرجانے کا پیغام بھجوا رہا تھا۔ مشرف کے غیرآئینی اقدام پرواضح مئوقف اختیار کیا۔ دھمکی ملی مشرف کوکچھ نہیں ہوگا نقصان آپ کا ہوگا۔ مقصد تھا مجھے پی ایم ہاؤس سے نکال دیں، مشرف کیخلاف کارروائی آگے نہ بڑھے۔ جب مشرف کے خلاف مقدمے میں تیزی آئی تو عمران خان اور طاہر القادری اکٹھے ہوگئے۔ میں نے اپنے اقتدار اورذات کوخطرے میں ڈالا کہ ڈکٹیٹرکو اپنے کیے کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔ نوازشریف نے کہا کہ میرے خلاف کیسز کا پس منظر کیا ہے سب بتانا چاہتا ہوں۔میری ناہلی کے محرکات قوم جانتی ہے۔ جب فیصلے پہلے ہوجائیں توجوازکےلیے حیلے بہانےتراشے جاتےہیں۔ مجھے مقدمات میں کیوں الجھایا گیا، قوم،ملک کا مفاد مزید کہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ نواز شریف نے کہا کہ کاش آپ سینئرججزکوبلا کرپوچھ سکتے کہ وہ کیوں ہرمارشل لاء کو خوش آمدید کہتے رہے؟ کاش آج آپ ایک زندہ جرنیل کوبلا کرپوچھ سکتے کہ اس نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیوں کیا؟نوازشریف نے کہا کہ مجھے حب الوطنی کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے میری نااہلی سے کچھ لوگوں کو تسکین ہوگئی ہو۔ لیکن نااہلی کے فیصلے سے ملک کا کیا نقصان ہوا اس کو کسی نے نہیں دیکھا۔ فیصلے کی بنیاد پردائر ریفرنسز میں 70سے زائد پیشیاں بھگت چکا ہوں۔ مائنس ون کا اصول طے پا جائے تواقامہ جیسا بہانہ بھی بہت کافی ہوتا ہے۔ ریفرنسزکا فیصلہ کیا آتا ہے آپ پرچھوڑتا ہوں۔ ہمیشہ فوج اور عدلیہ کے تقدس کا خیال رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے ان لوگوں کا اصل گناہ کیا ہوتا ہے ؟ ان کا اصل گناہ صرف ایک ہی ہوتا ہے کہ پاکستان کی عوام ان کو چاہتے ہیں۔ ان کومنصب پر بٹھاتے ہیں اور وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔میں بھی اسی راستے کا مسافر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ان کے ووٹ کی عزت کی جائے ان کی مرضٰ پراپنی مرضی مسلط نہ کی جائے۔ آئین کے دائرے میں رہنا چاہیے۔اس طرح کے جرائم اور مجرم تاریخ میں ملتے ہیں،انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان کی روح سے یہی سوال پوچھ سکتے کہ آپ کیوں شہید اور بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے پوچھتے کہ آپ کو کیوں پھانسی اور کیوں قتل کردیا گیا۔ منتخب وزراء اعظم کو پوچھتے کہ آپ میں سے کیوں کوئی آئینی مدت پوری نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیری عوام پربھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آوازاٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ میرے دورمیں دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔انیس سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی۔ فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کے لیے اصلاحات کیں۔ زراعت پیشہ لوگوں کومثالی مراعات دیں۔ نوجوانوں کے لیےخودروزگاری کے مواقع فراہم کیے۔ اضافہ ہوا۔انیس سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی۔ فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کے لیے اصلاحات کیں۔ زراعت پیشہ لوگوں کومثالی مراعات دیں۔ نوجوانوں کے لیےخودروزگاری کے مواقع فراہم کیے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.