مقبوضہ کشمیر ، سڑک حادثے میں بھارتی فوج کا کیپٹن ہلاک ، ایک افسر زخمی

جمعرات مئی 16:31

جموں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں کے مضافاتی علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن ہلاک جبکہ ایک اور افسر زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق26سالہ کیپٹن رکشت اور لیفٹیننٹ رنوجے سنگھ کی گاڑی اکل پور موڑ کے قریب ایک کھمبے سے ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والاکیپٹن بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کیپٹن کی لاش جی ایم سی ہسپتال جموںمیں پوسٹ مارٹم کے بعد فوج کے حوالے کر دی گئی۔