مقنوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروا ئی ، 5 کشمیری نوجوان

ہفتہ 26 مئی 2018 15:34

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کوگرفتارکیا اورپھرفائرنگ کرکے شہید کردیا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیروادی مکمل طورپرسوگوارہے جب کہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اورہوئی فائرنگ بھی کی۔