دنیاکے مکار اور ظالم ملک بھارت نے 70 سالوں سے مقبوضہ کشمیرپر اپناجابرانہ اور غاصبانہ تسلط قائم کیاہواہے‘ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور جبراور انتہاپسندی کی جو کارروائیاں کررہاہے ‘ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی سے جنوب ایشیاء میں امن کوشدید خطرات لاحق ہیں

سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزادکی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 26 مئی 2018 22:47

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزادنے کہاہے کہ بھارت دنیاکا مکار اور ظالم ملک ہے ۔ جس نے گذشتہ 70 سالوں سے مقبوضہ کشمیرپر اپناجابرانہ اور غاصبانہ تسلط قائم کیاہواہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور جبراور انتہاپسندی کی جو کارروائیاں کررہاہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی سے جنوب ایشیاء میں امن کوشدید خطرات لاحق ہیںاگر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ دیاتو جنوب ایشیاء ہولناک تباہی سے دوچار ہوجائے گا۔

حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے جب تک کشمیریوں کوبھارت کے چنگل سے آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کشمیری بھارت کے خلاف سراپااحتجاج رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری بابر شہزاد نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے۔انہوں نے کہا کشمیری اپنا حق حق خود ارادیت لینے کی خاطر لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں اور جب تک آزادی نہیں ملتی آزادی کی تحریک جاری و ساری رہے گی۔