آزادکشمیر سے لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے‘ سعید کشمیری

ہم بجلی پیدا کرکے پاکستان کو دیتے ہیں اور خود اندھیرے میں ہیں ‘ نظام درست کیاجائے سود والے بجلی بلوں کا نظام ختم کی جائے‘ورنہ محکمہ برقیات کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

اتوار 27 مئی 2018 21:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) یونائیٹڈ کشمیر موومنٹ جموں کشمیر کے بانی سعید کشمیر ی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بڑی مقدار میں بجلی پیدا کر تا ہے لیکن یہاں کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ۔ آزاد کشمیر کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور ریاست کو اندھیروں سے نکالا جائے ۔ بلنگ کا نظام بھی درست کیا جائے۔ریاست جموں کشمیر دنیاں کی واحد ریاست ہے جس میں اپنے یتیم بھوکے مر رہے ہیں اور ریاست باہر کے یتیم خانوں میں فنڈ کرتے ہیں۔

ریاست کے پانی کی بجلی سے پورا پاکستان روشن ہوتا ہے اورمیں خود دیکھ کر آیا ہوں کہ وہاں24 گھنٹے لائٹ نہیں جاتی۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں 16سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی اور کوئی بل گھر پر نہیں ملتا بِل ڈھونڈنے کے لیے دکانداروں کے دروازے پر بھیک مانگنی پڑتی ہے اس کے لیے شدید افسوس ہوتا ہے اس قوم اور اس قوم کے ٹھیکیداروں پر محلہ بنی منہاساں خواجہ رتنوء اور دیگر علاقوں میں بِل اس وقت موصول ہوتے ہیں جب جمع کرانے کی تاریخ گزر جاتی ہے پھر سود لگا کر بل دیے جاتے ہیں اس کو فوری ختم کیا جائے نہیں تو پورے محکمے کے خلاف ایکشن یونائیٹڈ کشمیر موومنٹ جموں کشمیر لے گی کیوں کہ انسانیت کی خدمت ہمارا پہلا فرض ہے باقی سب بعد میں جو کشمیر کے نام نہاد فراڈی لیڈر 70 سال سے ٹوٹی کھمبے کی جھوٹی سیاست کرتے رہے سب کی جھوٹی سٹوری ہمیں پتہ چل چکی ہے اس لیے اپنا قبلہ جلد درست کریں باقی سارے وعدے رہے اپنی جگہ جو ٹوٹی کھمبے کی سیاست 70 سال سے کر کے عوام کو بے وقوف بناتے رہے وہ ٹوٹی کھمبے ہی آج تک پورے نہیں کر سکے اب وقت نہیں ہے کہ مزید بے وقوف بنایا جائے۔