تنازعہ کشمیرکو بامعنی مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کیاجاسکتا ہے ‘ آغا حسن

منگل 29 مئی 2018 12:53

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیرکے سربراہ آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغاسید حسن الموسوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ موجودہ صورتحال میں اس دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے مذاکرات ناگزیر ہیں تاہم بھارت کو حقائق کا اعتراف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات شروع کرنے چاہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں جس کیلئے بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ترک اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بامعنی مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔ انہوںنے واضح کیاکہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔ تاہم حقائق کا اعتراف مفاہمت کی راہ ہموار کرنے کیلئے انتہائی ناگزیر ہوتا ہے۔آغا حسن نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر ایک منہ بولتی حقیقت ہے اور حقائق کے اعتراف کے بغیر اعتماد اور صلح جوئی کا کوئی بھی عمل منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکتا۔