مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق

شہری کی ہلاکت کیً بعد جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل

منگل 29 مئی 2018 15:42

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے راہ گیر کوجاں بحق کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہشب بھارتی فوجیوں نے کاکاپورا میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں احمد نامی شخص زخمی ہو گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ سری نگر سے 40 کلو میٹر دور کاکاپورا میں مسلح شخص نے بھارتی اہلکار کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔

بعدازاں، ضلع شوپیاں کے نزدیک سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں 3 بھارتی اہلکار زخمی ہو گئے۔اسی دوران شہری کی ہلاکت کے فوراً بعد ضلعی پولیس کے حکم پر جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹرین کے سروس معطل کردی گئی۔حکام کے مطابق ‘شہری کی ہلاکت کے پیش نظر تمام سروسز معطل کی جارہی ہے جس میں سری نگر اور بنیال کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل رہے گی’۔واضح رہے کہ بھارتی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔