عوام کی فلاح و بہبودکیلئے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے،آزاد خطے میں خوشحالی آئے گئی ،ْسردار زاہد محمود

آزا دکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم آزاد کشمیرکو مبارکباداور پاکستان مسلم لیگ( ن) کی وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،ْایڈ منسٹر بلدیہ

بدھ 30 مئی 2018 15:05

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے آزاد خطے میں خوشحالی آئے گئی حکومت آزاد کشمیر عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق مستحقین افراد کو حقیقی معنوں میں ان کا حق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے یقینی اقدامات کر رہی ہے تاکہ آزا د کشمیر میں ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی حکومت حق کو حقدار تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت اداروں میں میرٹ کے نظام کو مزیدبہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ آزا دکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور انکی حکومت کو مبارکباد دیتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا ہونے سے آزاد خطہ میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس مقصدکے حصول کے لیے ریاستی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ سخت مالیاتی ڈسپلن پر عملد رآمد کرایا جائے گا۔تاکہ آزادکشمیر میں معاشی اور معاشرتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ خطہ میں پائیدار امن کے قیام اور مثالی تعمیر و ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔