حالیہ گرمی کی لہر کے پیش نظر رینجرز کی جانب سے فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا اہتمام

جمعرات 31 مئی 2018 14:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان رینجرز( سندھ) کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہر کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں ملیر کالا بورڈ، ڈاکخانہ چورنگی، شاہ نواز چوک، کے ڈی اے فلیٹس سرجانی ٹائون، دربار چوک ماری پور، طاہرولا چورنگی گلبرگ، ڈسٹرکٹ سینٹر آفس نارتھ ناظم آباد، سہراب گوٹھ، صائمہ پری مال حیدری مارکیٹ، قلندریہ چوک، پاک بازار گلشن بہار ٹائون، کٹی پہاڑی، گورنمنٹ گلرزڈگری کالج قصبہ کالونی، گلشن منصور اور مواچھ گوٹھ حب ریور میں فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز ہیٹ اسٹروک کیمپس میں شہریوں کو گرمی سے بچائو کے لیے مفت طبی سہولیات دی گئیں۔ اہلیان کراچی نے پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے فراہم کردی ان سہولیات سے استفادہ حاصل کیا۔