قائمقام صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کاسپریم کورٹ کے خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم

جمعہ 1 جون 2018 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر خارجہ پاکستان خواجہ محمد آصف کی تاحیات نا اہلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا یہ تاریخ ساز فیصلہ ہے جس سے انصاف کی واضح جھلک دکھائی دیتی ہے۔ اٴْنہوں نے خواجہ محمد آصف کو مبارکباد دی ہے۔