ْنئی دلی پولیس نے ظفر اکبر بٹ کو عمرے کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے ائر پورٹ سے گرفتار کر لیا

ہفتہ 2 جون 2018 13:15

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کو نئی دلی کے ائر پورٹ پر گرفتار کر کے انہیں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے سے روک دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ظفر اکبر بٹ کے ساتھ انکی 80سالہ والدہ بھی تھیں۔

(جاری ہے)

ظفر اکبر بٹ وہیل چیئرپر موجود اپنی عمر رسیدہ والدہ کو عمرہ کے لیے لے جار ہے تھے کہ بھارتی پولیس نے انہیںگرفتار کر لیا۔ جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ظفر اکبربٹ کی گرفتاری اور انہیں عمرے کی ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر جمہوری اور سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا۔