مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

پٹرولنگ کے دوران ایک اہلکار ہلاک، افسر زخمی

ہفتہ جون 14:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندر بل میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حوالدار راجپال سنگھ نامی اہلکار نے ضلع کے علاقے کنگن میں اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے خود کشی کی ۔

(جاری ہے)

خود کشی کرنے والے اہلکار کا تعلق بھارتی ریاست اتر پریس کے علاقے کانپور سے بتایا جاررہا۔اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خو دکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کو 4سو 2ہو گئی۔دریں اثنا ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار رمن کمار ہلاک اور ایک افسرمیجر امیت کمار اس وقت زخمی ہو گیا جب وہ پٹرولنگ کے دوران ایک گہری کھائی میںجا گرے۔