حریت قیادت اور کشمیری عوام کے درمیان مثالی اتحاد کیوجہ سے بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے،میرواعظ
مولوی محمد یوسف شاہ مرحوم کشمیریوں کے سیاسی جذبات اور احساسات کی علامت تھے
اتوار 3 جون 2018 18:10
(جاری ہے)
انہوں نے بھارت اور اسکی کٹھ پتلی کو یہ واضح پیغام دیا گیا کہ کشمیری اپنے مقصد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے سید علی گیلانی کی مسلسل نظر بندی ، محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور سرینگر میں پابندیوں کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے اظہار رائے کی آزادی کے حق کو مکمل طور پر سلب کر لیا گیا ہے۔ دریں اثنا میر واعظ عمر فاروق نے مولوی محمد یوسف شاہ مرحوم کے انکی 51ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم رہنما کشمیریوں کے سیاسی جذبات اور احساسات کی علامت تھے۔انہوں نے کہا کہ مولوی محمد یوسف شاہ ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے 1947کے تاریخی موڑ پر کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ مہاجر ملت میر واعظ مولوی محمد یوسف کو اپنے جمہوری، اصولی اور اخلاقی موقف کی وجہ سے وقت کے حکمرانوں نے اپنا عزیز وطن چھوڑنے پر مجور کیا اور پھر عمر بھر واپس آنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے آزادکشمیر اور پاکستان میں اپنی جلاوطنی کے دوران بھی کشمیریوں کے حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.