کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس کے حل کیلئے کشمیری عوام قربانیاں پیش کررہے ہیں‘ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتے

ْحریت کانفرنس کے سینئر رہنما وجمو ں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کا بیان

جمعہ 8 جون 2018 16:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) حریت کانفرنس کے سینئر رہنما وجمو ں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے کہا ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس کے حل کیلئے کشمیری عوام قربانیاں پیش کررہے ہیں، بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکتے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کا حل پوشیدہ ہے جس کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ملنا چاہیے۔

انہوںنے اسلام آباد کے علاقے اشومقام گرند میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور جب تک کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے مطابق جموں کشمیر کے عوام کو ان کا حق نہیں مل جاتا کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل کیلئے کاوشیں جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ جموں کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم شدہ پیدائشی حق ’’ حق خودارادیت‘‘ دلوائے۔

انہوںنے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی طرف سے پیش کردہ قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ کشمیری عوام اپنی تحریک کیساتھ جڑے ہوئے ہیں اور جدوجہد آزادی کیلئے ہر قربانی دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہندوستان کی افواج مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کیساتھ جو ظلم و ناانصافیاں کررہی ہے اس کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے اور خطہ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ’’حق خودارادیت‘‘ مل سکے۔ اس موقع پر مختار احمد وازہ، نثار احمد راتھر، فیاض احمد اور بشیر احمد نے کہا کہ ہندوستان فی الفور مقبوضہ جموں کشمیر سے اپنی افواج ، بے گناہ قید کشمیریوں کو رہا کرنے کیساتھ ساتھ کشمیر میں سیاہ قوانین کا خاتمہ کرے۔