حق خودارادیت کو تسلیم کرنے میں حقیقی امن و استحکام کا راز مضمر ہے ، یاسین ملک

کشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے ، اجتماع سے خطاب

ہفتہ 9 جون 2018 15:18

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہاہے کہ کشمیر فلسطین اور دوسری مظلوم اقوام عزت ، وقار اور آزادی کے ساتھ جینے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن عالمی برادری ان بنیادی انسانی خواہشات کو بھی نکارنے میں مصروف ہے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری آزادی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد ہر لحاظ سے قانونی اور جائز جدوجہد ہے اور فوجی طاقت ، سیاسی شعبدہ بازی اور دوسرے استعماری حربے استعمال کر کے ہمیں اپنی مبنی برحق جدوجہد کو چلانے سے روکا نہیں جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کے حق آزادی خودارادیت کو تسلیم کرنے میں ہی حقیقی امن ، استحکام ، تعبیر و ترقی کا راز مضمر ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بھارت کی قابض افواج اور پولیس انسانوں کا بے دریغ قتل کرنے میں منہمک ہیں اور انسانی برادری اس پر خاموش بن کر مشاہدے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ حد یہ ہے کہ بارہا علامی برادری کشمیریوں کو ہی قتل ہو جانے ، اندھا بنائے جانے ، زخمی کئے جانے اور تباہی سے دوچار کئے جانے پر مورودالزام ٹھہراتی ہے ۔ ۔