آفتاب شیرپائو نے سپریم کور اور بعض دوسرے حلقوں کی جانب سے کالاباغ ڈیم کے مسئلہ کو ایک دفعہ پھر منظر عام پر لانے پر تعجب اور تشویش کا اظہار

ہفتہ 9 جون 2018 21:22

آفتاب شیرپائو نے سپریم کور اور بعض دوسرے حلقوں کی جانب سے کالاباغ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور بعض دوسرے حلقوں کی جانب سے کالاباغ ڈیم کے مسئلہ کو ایک دفعہ پھر منظر عام پر لانے پر تعجب اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت پر جبکہ پاکستان مختلف قسم کے لسانی اندرونی اور بیرونی مسائل سے دوچار ہے تو کالاباغ ڈیم پر سیاست کرنا کیا معنی رکھتا ہے ۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یہ احساس ہے کہ پاکستان کو موجودہ وقت میں اور مستقل قریب میں بھی شدید پانی کی قلت اور دوسرے مشکلات کا سامنا ہوگا لیکن ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کئی قابل حل تجاویز موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چاہیے یہ کہ ماہرین سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے ساتھ مل بیٹھ کر اس اہم مسئلے کیلئے کوئی قابل عمل حل تجویز کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم جیسا مسئلہ پر جس کے بارے میں پاکستان میں آباد مختلف قومیتوں نے مخالفت کا اظہار کیا ہے اور اس کے علاوہ ملک کے تین صوبائی اسمبلیوں نے اس کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد یں پاس کر چکی ہیں اس لئے بہتر یہی ہو گا کہ اس مسئلے کو چھڑنے کی بجائے پانی کے اور ذخائر جیسے دیامیر بھاشا ڈیم اور منڈا ڈیم منصوبوں پر فی الفور کام شروع کیا جائے تاکہ اس مسئلے کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔

دریں اثناء قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے ممتاز سیاسی رہنماء رسول بخش پلیجو کی وفات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے مرحوم کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔