
اسرائیلی فوج مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھارہی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
ہفتہ 9 جون 2018 22:25
(جاری ہے)
فلسطین،برما،کشمیر،عراق،شام ہر جگہ مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔دنیا کو اپنا دہرامعیار بدلنا ہوگا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مثبت اور بروقت اقدام کرے۔
عالم اسلام میں بحیثیت ایٹمی قوت پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اس لیے یہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے کہ ہم دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر عالم اسلام کو متحدکریں۔ مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت،ظلم وتشدد،قتل وغارت اور اس پر عالمی ضمیر کی خاموشی تشویش ناک امرہے۔امریکہ کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنا بہت بڑی سازش ہے۔بحیثیت مسلمہ ہمیں اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ترکی نے اس مسئلے پر سب سے پہلے آوازبلند کی۔طیب اردگان کی کاوشوں کاخیرمقدم کرتے ہیں۔فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان جو پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور اداروں کاباوقار پلیٹ فارم اور اتحاد ہے،ایک عرصے سے ملت اسلامیہ کے اتحاد ووحدت کے لیے مصروف عمل ہے۔ملی یکجہتی کونسل نے ہمیشہ عالم اسلام میں مسلمانوں کے ساتھ ان کے مسائل پر اظہار یکجہتی کیاہے۔آج فلسطینی مسلمان اور القدس عالم اسلام کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل اپنا دینی فریضہ انجام دے رہی ہے۔حکومت پاکستان سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اس اہم معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔دشمنوں کی سازش ہے کہ امت مسلمہ کو بدحال کرکے اسلام پسندوں کاراستہ روکا جائے۔انشاء اللہ وہ کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد امت کاپیغام عام کیا ہے۔ہم نے سب سے پہلے اور بروقت امت مسلمہ کودرپیش مسائل کی نشاندہی کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔مسئلہ فلسطین کاہویادنیا کے کسی بھی ملک میں مسلمانوں کے قتل عام کاہمیشہ توانا آواز بلند کی ہے۔ اتحاد امت کی جتنی ضرورت آج ہمیں ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔امریکی آشیر باد سے اسرائیل فلسطین اور بھارت کشمیر میں مظالم کررہے ہیں۔دنیاکو اپنی آنکھوں سے تعصب کی پٹی اتارنا ہوگی۔دوہرے معیارات بدلنے ہوں گے ورنہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ جائے گی ۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.